• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیاء کی روز کے روز نئی قیمتوں کا تعین کر کے ان کو فروخت کرنے کا ادارہ وفاقی اور صوبائی سطح پر موجود ہے۔جس کوادارہ شماریات کہا جاتا ہے۔ کھانے، پینے کی اشیاء کی قیمتیں چیک کرنااور ان کی قیمتیںمقرر کرنے کی ذمہ داری اسی ادارے کی ہے۔ اس ادارے میں بڑی تعداد میں لوگ ملازمت کرتے ہیں لیکن معلوم نہیں یہ اشیائے صرف کی قیمتوں کا تعین اور ان کو مارکیٹ میں چیک کرنے کی بجائے کون سی ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں۔ ریٹ لسٹ جاری کرنا بھی اسی ادارے کا کام اور اس کے نرخوں کو چیک کرنا بھی اس ہی کی ذمہ داری ہے لیکن ابھی یہ طریقہ رائج ہے کہ تاجر، دکاندار ، ٹھیلے ، ریڑھی والا اور پتھارے دار جس قیمت پر چاہتا ہے اپنا مال فروخت کرتا ہے لہٰذا مہنگائی تو خود بہ خود ہو جاتی ہے۔ عوام بے چارے ان کی مرضی پر سبزیاں، فروٹ، گوشت غرض کہ پرچون کا سامان ان کی مرضی کے مطابق قیمتوں پر خریدنے پر مجبور ہیں لہٰذا مہنگائی تو ہر روز ہوتی جا رہی ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
(صغیر علی صدیقی۔کراچی)
تازہ ترین