• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،ناقص خوارک کی خرید و فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تحریری جواب داخل کرادیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)ناقص خوارک کی خرید و فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے روبرو کیس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تحریری جواب داخل کرادیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈبہ بند چکن گوشت فروخت کرنیوالی 9 کمپنیوں کی پراڈکٹس کو چیک کیا گیا، 9 کمپنیوں کی پراڈکٹس کے کل 115 سیمپلز ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے، لیبارٹری میں مختلف پراڈکٹس کے 31 سیمپلزمضر صحت قرار پائے، غیر معیاری پراڈکٹس تیار کرنیوالی کمپنیوں کو 4 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا من و سلویٰ فوڈز کو 25 ہزار اور کوئیک فوڈز کو بھی 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، کے اینڈ این کو 75 ہزار اور سیزنز فوڈز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ڈان فوڈز کو ایک لاکھ 25 ہزار جبکہ بگ برڈ کمپنی کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، سیبروسو کمپنی کو 25 ہزار اور صابر پولٹری کو بھی 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، حمزہ فوڈز کو غیر معیاری پراڈکٹس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ہائیکورٹ نے غیر معیاری ڈبہ بند فرائیڈ چکن گوشت کی فروخت کو اہم معاملہ قرار دیا تھاجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر چیف جسٹس کو فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر رکھی ہے درخواست میں غیر معیاری ڈبہ بند فرائیڈ چکن گوشت فروخت کرنیوالی کمپنیوں پر پابندی کی استدعا کی ہے ۔
تازہ ترین