• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’رانگ نمبر2‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز


کراچی (محمد ناصر) کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ رومانٹک گیت ’’تو ہی ہر رنگ میں، تو ہی جیون میں‘‘ علی طارق نے گایا ہے جس کی موسیقی علی تاج نے ترتیب دی ہے۔ فلم کے نئے گیت اور نئی آواز نے سننے والوں کے دِل جیت لئے ہیں۔ محبت، جذبات، ایکشن، قہقہوں اور طنز و مزاح سے بھر پور کہانی کوہٹ میوزک کے ساتھ خوبصورت لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے تاکہ شائقین کو معیاری تفریح فراہم ہوسکے۔

’’رانگ نمبر2 ‘‘ جیو فلمز‘ ڈسٹری بیوشن کلب اور وائی این ایچ فلمز کے اشتراک کا منفرد اور ہنستا مسکراہتا شاہکار ہے۔ فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے رائٹر یاسر نواز ہیں اور فلم کی ڈائریکشن بھی یاسر نواز نے ہی دی ہے۔ فلم کی کہانی کا مرکزی خیال دانش نواز کا ہے جبکہ پس منظر سے متعلق تمام ڈائیلاگ احمد حسن نے لکھے ہیں۔ ’’رانگ نمبر2‘‘ میٹھی عید پر فلم بینوں کا مزہ دوبالا کرے گی۔

تازہ ترین