• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ہی سندھ سمیت پورے پاکستان کیلئے واحد اور آخری آپشن ہیں ،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتی ہوئی معیشت کے باعث،ملک نازک دور سے گزار رہاہے اور آئندہ چند مہینوں میں مزید 90 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے، لوگ ہمارے ساتھ جڑنے میں جتنی زیادہ دیر کریں گے یہاں اتنی زیادہ تباہی و بربادی ہوگی لہذاظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ہم ہی سندھ سمیت پورے پاکستان کے لیے واحد اور آخری آپشن ہیں، کراچی آخری مرتبہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا اور اب بھی ہم ہی اسے بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے اندرون سندھ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین اشفاق منگی، نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق اور دیگر پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
تازہ ترین