• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(سیدمحمدعسکری+ اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 8 سال بعد 358 جونیئراسکول ٹیچرز(جے ایس ٹی) کو ہائی اسکول ٹیچر میں ترقی دے دی گئی ہے ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری وہائرسیکنڈری اسکول کراچی جامعہ کراچی کی زیرصدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(ڈی پی سی) کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر پرائمری سلیم اعوان ڈی او پرائمری تجسس فاطمہ ڈی او سیکنڈری ارشدبیگ اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر جے ایس ٹی اساتذہ کی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ور سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر 218 مرد اور 140 خواتین جے ایس ٹی کو ہائی اسکول ٹیچر بنانے کی منظوری دی گئی اسی طرح کراچی میں جے ایس ٹی کی 358 اسامیاں خالی ہوگئی ہیں جن پر اب محکمہ تعلیم میرٹ پر بھرتی کرے گا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری حامدکریم نے کہاکہ کراچی کے اسکول اساتذہ کے لیے خوش آئند بات ہے کہ 8 سال بعد 358 جے ایس ٹی اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے۔

تازہ ترین