• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزوہ بدر کو اسلام کی عسکری تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہے ،مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غزوہ بدر میں313مجاہدوں نے کفار کی سپر پاور کو شکست دے کرکفر و اسلام،ہدایت و گمراہی اور حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ان خیالات کا اظہار ناظم کراچی برادر شہباز رضاصدیقی نے انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کے زیر اہتمام شہداء بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر کو اسلام کی عسکری تاریخ میں ایک ممتاز و منفرد مقام حاصل ہے جس کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو گئی کہ اسلام اب ایک قوت بن چکا ہے جسے مٹانا اب ممکن نہیں۔اس موقع پر سابق مرکزی سیکریٹری جنرل افتخا علی نوری نے کہا اگر مسلما ن آج بھی فضائے بدر پیدا کریں توفرشتے اب بھی مدد کریں گے۔یہ غزوہ مسلمانوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔جس کے تذکرے سے آج بھی مسلمان اپنے ایمان کیلئے نئی تروتازگی کا سامان کرتے ہیں ۔

تازہ ترین