• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل اسٹوڈینٹس فورم کے تحت این آئی سی ایچ میں عید منائی جائیگی

کراچی (پ ر) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان اور سینئر نائب صدر مسعود احمدوصی نے کہا ہے کہ حسبِ روایت اس سال بھی فورم ہفتہ عیادت کا آغاز یکم شوال عید الفطر کے پہلے دن سے ایدھی چائلڈ ہوم کورنگی میں ہوگا۔ عید کے دوسرے دن این آئی سی ایچ میں بچوں کے ساتھ عید منائی جائے گی۔ عید کے تیسرے دن دارالسکون کشمیر روڈ میں اسپیشل بچوں کے ساتھ عید منائی جائے گی۔ اسی طرح عید کے چوتھے دن عمیر ثناء فائونڈیشن گلشنِ اقبال میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔ عید کے پانچویں دن المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشنِ اقبال میں مریضوں کی عیادت کی جائے گی۔

تازہ ترین