• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواب شاہ ( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کی زیر صدارت دربارہال میں 17 جون سے ضلع کے تحصیل نوابشاہ اور تحصیل سکرنڈمیں شروع ہونے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین اور علاقے کے معززین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک عمر کےتمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔محکمہ صحت کے افسران محمد یوسف زرداری اورعبدالقادر مغل نے اجلاس کوبتایا کہ سترہ جون سےچار روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہےجس میں 5سال کے ایک لاکھ97ہزار 849بچوں کو پولیو سے بچاءُکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 799ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین