• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 4؍مزدور ہلاک

سکھر+گمبٹ(بیورورپورٹ) نواحی علاقے صالح پٹ میں مہر برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران گولیاں لگنے سے ایک 35 سالہ نوجوان نیاز مہر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ مہر برادری کے دو گروپوں میں پرانا تنازع ہے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں دوسری جانب جانبحق نوجوان کے ورثاء کے مطابق علاقے میں ایمبولینس کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نوجوان کو زخمی حالت میں موٹر سائیکل رکشہ میں اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔گمبٹ سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیاجس کے باعث 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کوچ کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے کوچ کو اپنی حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر گمبٹ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چاروں مزدور رنگ سازی کا کام کرتے تھے جو آج کھوڑا شہر سے رانی پور مزدوری کرنے جا رہے تھے کہ گمبٹ قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں4 موٹر سائیکل سوار کھوڑا کےرہائشی مزدور پربھو مل، چند، راجہ، سریش ماڑیچو ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے گمبٹ اسپتال لائی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

تازہ ترین