• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن : زرعی پانی کے تنازع پر مری برادری کے 2گروپوں میں تصادم

پڈعیدن (نامہ نگار) دریاخان مری تھانے کی حدود گوٹھ نبی بخش مری میں مری برادری کے دو گروپوں میں زرعی پانی کے تنازع پر تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ ذولفقار مری جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد ارشاد مری،احسان مری،غلام مرتضی مری،نسیم مری شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو دریاخان مری رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔ ایس ایچ او دریاخان مری کے مطابق تین ملزمان ہمت علی مری ،میر مرتضی مری،عبدلحسنین مری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ وقوع کے بعد دیگر ملزمان گھروں کو خالی کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ملزمان نے مقتول فریق کے دو افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین