• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان : کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ٹنڈو محمد خان (نامہ نگار) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان ذوالفقار تالپور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذوالفقار تالپور نے بتایا کہ بچی نشے کی حالت میں مقامی گراونڈ سے ملی تھی جس نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ میرے ساتھ دو افراد روشن شیخ اور جگنو شیخ دو دن تک زیادتی کرتے رہے اور میری حالت خراب ہونے پر مجھے پھینک کرچلے گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ بچی جمنا ولد مٹھو سامی کو دوبارہ میڈیکل کیلئے سول اسپتال حیدرآباد بھیجا گیا ہے اور بچی کے والد مٹھو سامی کی درخواست پر دونوں ملزمان روشن شیخ اور جگنو شیخ کے خلاف سٹی تھانے ٹنڈو محمد خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، دوسری جانب متاثرہ بچی اپنے والد کے ساتھ اپنے آبائی ضلع سجاول جاتی شہر جاچکی ہے۔

تازہ ترین