• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الیکشن دنیا کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے،اوپن سیکریٹرس کا دعویٰ

واشنگٹن (جنگ نیوز )بھارت کے انتخابات دنیا کے سب سے بڑے ہی نہیں بلکہ سب سے مہنگے بھی ثابت ہوئے ہیں جہاں 8.6 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے غیر سرکاری ادارے اوپن سیکریٹرس نے بتایا تھا کہ امریکا میں 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 6.5 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔دوسری جانب دہلی میں مقیم سینٹر فور میڈیا اسٹڈیز کی تحقیق کے مطابق 2014 میں بھارت میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں رواں سال ہونے والے انتخابات میں دگنا خرچ کیا گیا۔
تازہ ترین