• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی نے روڈتعمیر کیلئے نوٹس جمع کرا دیا

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے پی 22 بونیر میں امبیلہ تا نگرئی روڈ کی خستہ حالی کے خلاف صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے ، توجہ دلاؤ نوٹس صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرایا ،نوٹس میں وزیر مواصلات و تعمیرات اس جانب مبذول کرائی گئی کہ مذکورہ بالا روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ گزشتہ6سال سے روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے بجٹ میںکوئی رقم مختص نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ روڈ ضلع تورغر سے بھی منسلک ہے لیکن حکومت نے اسے مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقے کی دیرینہ ضرورت اور مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امبیلہ تا نگرئی پختہ روڈ کی منظور دی اور علاقہ مکینوں کی مشکلات کم کرے۔
تازہ ترین