• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم ابرار حسین کی عدم پیشی ‘ گرفتار کرکے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات

پشاور (نیوزرپورٹر)احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے سابق سیکرٹری ورکر ویلفیر بورڈ طارق اعوان کے خلاف دائر ریفرنس میں معاون ملزم ابرار حسین کی عدم پیشی پر گرفتار کرنے اور عدالت ہذا میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز جب فاضل جج نے سابق سیکرٹری ورکر ویلفیر بورڈ طارق اعوان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت شروع کی ، تو اس دوران معاون ملزم ابرار حسین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، جس کے بعد فاضل جج نے ملزم کے خلاف بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاکرتے ہوئے اسے 22جون تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین