• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 تک عالمی حلال مارکیٹ کا حجم 2 کھرب ڈالر تک بڑھنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال 2019 کے اختتام تک عالمی حلال مارکیٹ کا حجم 1.5کھرب ڈالر تک بڑھ جائیگا جبکہ 2023 تک حجم 2کھرب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ 2010 میں حلال مارکیٹ کا حجم 635 ارب ڈالر رہا تھا۔ حلال مارکیٹ کے تیزی سے پھیلائو کے لئے بھرپور استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔اقتصادی تجزیہ کا روں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلال مارکیٹ میں حلال خوراک کا حصہ سب سے زائد ہے اور 2017 میں عالمی حلال خوراک کا حجم 1.3کھرب ڈالر تھا جو 2023 تک 1.8کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ اسی طرح اس عرصہ کے دوران حلال فارماسیو ٹیکلز کی عالمی مارکیٹ 87ارب ڈالر سے 131ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے اور حلال کاسمیٹکس کی عالمی مارکیٹ کا حجم 61 ارب ڈالر سے 90 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

تازہ ترین