• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار،100انڈیکس 938 پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بجٹ کے بارے میں خدشات اور ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے اثرات ،مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء ،عید تعطیلات کے بعد کھلنے والی مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں ،فروخت کے دباو کی وجہ سے 100انڈیکس 938 پوائنٹس کی کمی سے 35ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچےآگیا ،کاروباری حجم 2.71فیصد کم رہا جبکہ سرمایہ کاری مالیت 151ارب 84کروڑ روپے کم ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق نئے بجٹ میں بھاری ٹیکس عائد کئے جانے کے خدشات اورآصف علی زرداری کی گرفتاری کی اطلاعات پر مارکیٹ میں دن بھر مندی چھائی رہی ،اور سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی ، پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دی جس کے نتیجے میںمندی چھائی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34477پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا لیکن بعد ازاں ریکوری آنے سے مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 937.74پوائنٹس کی کمی سے 34567.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ 30انڈیکس 511.46پوائنٹس کی کمی سے 16276.23 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس 542.14پوائنٹس کی کمی سے 25350.62پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔پیرکو کومجموعی طور پر 9کروڑ 17لاکھ 36ہزار شیئرز کاکاروبارہوا جو مایوس کن کاروباری حجم قرار دیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے پیر کو 12کروڑ 46لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔شدید ترین مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرما یہ ایک کھرب 51ارب 84 کروڑ 88لاکھ 3ہزار 419روپے گھٹ کر69کھرب 95ارب 80کروڑ 87لاکھ 57ہزار 17روپے رہ گئی۔ گزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 9.50 روپے اضافے سے 199.50 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین