راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )دکاندارکوحبس بے جامیں رکھ کرتشددکرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ جاتلی کوجاوید حسین نے بتایا کہ وہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ سہیل ، عاطف ، امانت ، عدیل نواز ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ اس کی دکان پر آگئے ، اسے مارتے پیٹتے ہوئے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا ،سہیل کے گھر لے گئے ، وہاں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈیڑھ گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا ۔