• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینوںکے تقررکیلئے امیدوارانٹرویو کیلئےطلب

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چئیرمینوں کی تقرری کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے امیدواران کو انٹرویو کے لیےطلب کر لیا۔انٹرویوز کا آغاز گذشتہ روز ہو گیا۔پنجاب کے 9 میں سے8 تعلیمی بورڈز میں چئیرپرسنز کی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے انٹرویو لیے جارہے ہیں۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نےانٹرویوزکا انعقاد کیا۔ انٹرویوز کے لیے 103 امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں انٹرویوز ملتوی کیے گئے تھے۔ انٹرویوز ملتان،ڈی جی خان، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اورراولپنڈی سمیت آٹھ بورڈز کے چیرمینوں کی تعیناتی کی جانی ہے۔
تازہ ترین