• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘موٹرسائیکلیں چوری کر نیوا لے گروہ کے دو ارکان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث 2رکنی مرکزی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضہ سے 20 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکلیں ضلع خیبر اور پشاور کی مقامی مارکیٹوں میں فروخت کرنے کا انکشاف کیاہے۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ داؤد ولد شاہ حسین سکنہ تاج چوک شاہین مسلم ٹاون اور فہد ظفر ولد ظفر عزیر نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ ان کے گھروں کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے ان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں جن کی رپورٹس نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل طارق حبیب اور ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپورکی سربراہی میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں مذکورہ وارداتوں میں ملوث گروہ کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا اسی طرح ڈ ی ایس پی سبرب عتیق شاہ نے سرکی گیٹ مارکیٹ کے آس پاس سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جس کے دوران پولیس نے دو ملزمان جاوید ولد عبدالواحد سکنہ مہمند حسن خیل حال شہید آباد پھندو روڈ اور قاضی سلیم اکبر ولد قاضی محمد اکبر سکنہ بڈھنی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد ضلع خیبر اور پشاور کے مقامی مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 20 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔
تازہ ترین