• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کے بعد صوبہ بھر میں معمول کی لوڈ مینجمنٹ شروع

پشاور ( نیوزڈیسک ) پسکو کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہ رمضان اور عیدا لفطر کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے اور پورے صوبے میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر جاری رہی تاہم اب ملک کے دوسرے حصوں کی خیبر پختونخوا میں بھی معمول کی طرح لوڈمنیجمنٹ شروع کردی گئی ہے ۔ پسکو کے بیشتر فیڈر ز پر زیرولوڈمینجمنٹ ہے جبکہ زیادہ خسارے والے علاقوں میں خسارے کے تناسب سے لوڈمینیجمنٹ کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ صوبے کے کسی حصے میں بھی طویل یاغیرعلانیہ لوڈمینیجمنٹ نہیں کی جاتی صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ بجلی کے نظام میں آنے والے کسی بھی فالٹ کولو ڈشیڈنگ /لوڈمنیجمٹ نہ سمجھا جائے۔عیدالفطر کے فورا بعد گرمی میں شدت آگئی ہے جس کی وجہ سے سسٹم اور لوڈ ہوگئے ہیں اور استعمال بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں فالٹ پیدا ہوجاتا ہے پسکو انتظامیہ بروقت کاروائی کر کے فالٹ کو دور کر دیتا ہے ۔
تازہ ترین