• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسل لوڈ پالیسی کو فی الفور موخر کیا جائے، ٹرانسپورٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے چیئرمین کیپٹن (ر) آصف محمود نے وزیر مواصلات مراد سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسل لوڈ پالیسی فی الفور موخر کی جائے، جس کے نفاذ سے ٹرانسپورٹرز کی ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہیں اور لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے، اگر یہ مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹ برادری جو پہلے ہی شدید بحران میں مبتلا ہے باالکل تباہ و برباد ہو جائے گی۔
تازہ ترین