• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج، بجٹ کے روز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،حکومتی مالیاتی اداروں کی کوششوں کے باعث بجٹ کے روز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس میں 92پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت 25ارب 47کروڑ روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ کا آغاز اگرچہ مثبت نہ تھا لیکن بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ میں کچھ تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 92.32پوائنٹس کے اضافے سے 34659.85 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ،جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں 37.70پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے یہ 16313.93پوائنٹس پر آگیا ،آل شیئرز انڈیکس 92.32پوائنٹس کے اضافے سے 25442.94 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ،منگل کو مارکیٹ میں 11کروڑ 69لاکھ 31ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گذشتہ روز کی نسبت 2کروڑ 51لاکھ 95ہزار شیئرز زیادہ تھا جبکہ مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو گذشتہ روز کی نسبت 81کروڑ 11لاکھ 73ہزار بڑھی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت گذشتہ روز کی نسبت 25کروڑ 47لاکھ 76ہزار روپے بڑھی ،مجموعی طور پر 314کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 177کے بھاو میں اضافہ 117کے بھاو میں کمی جبکہ 20کے بھاو مستحکم رہے ،ٹرن اوور کے لحاظ سے کے۔الیکٹرک ،یونٹی فود ،اور ٹی آر جی پاکستان نمایاں رہے جبکہ سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت انڈس موٹرز اور سنوفی ایونٹس کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 34.22روپے اور 30روپے رہی دوسری جانب نمایاں کمی وائتھ پاکستان اور ماڑی پیٹرولیم کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 39.85 اور 21.77 روپے رہی۔

تازہ ترین