• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پجگی میں 18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ مکینوں کی سخت احتجاج کی دھمکی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکے علاقہ پجگی روڈ پر عیدالفطرکےبعد پیسکوحکام کی جانب سےناروا لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے علاقے کے مکینوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بندنہ کیا گیا توواپڈاہائوس کے سامنےبجلی کے میٹرز کو آگ لگاکر بھرپور احتجاج کیا جائے گاجس کی تمام ترذمہ داری ایکسین پیسکوزمان آفرید ی اورایس ڈی اوخالد خان پر عائد ہوگی کیونکہ مذکورہ افسران وزیراعظم کے احکامات کے باوجود عوام کے ساتھ عدم تعاون کررہے ہیں جونہ صرف دفتر میں عوامی شکایات سننے کے لئے موجود ہوتے ہیں بلکہ اپنے موبائل فون سے کال بھی موصول کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے ۔ پجگی روڈ کے رہائشیوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان کے ذریعے پیسکوچیف اوروزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ پجگی روڈ پر 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے کیونکہ یہاں پر عوام سوفیصد بجلی کے بل جمع کرانے کے باوجودگرمی کے موسم میں سخت مشکلات میں مبتلاہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیسکوکے مذکورہ افسران کے خلاف بھی انکوائری کی جائے۔
تازہ ترین