• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا کل 16 جون کو ہونے جارہاہے، اس حوالے سے اس میچ پر جہاں پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں وہیں مانچسٹر میں موجود پاکستانی شہری بھی بڑے ہی پر جوش نظر آرہے ہیں اور انہوں نے شہر کو سجاکر رکھ دیا ہے۔

مانچسٹر کی گلی گلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے،پاکستانی کمیونٹی نے پاک بھارت میچ کے لئے بھرپور جوش و خروش سے مانچسٹر کی گلیوں کو سجا ڈالا۔

لوگوں کی طرف سے بڑا ہی جو ش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور مانچسٹر میں ہر طرف پاکستان کے پرچموں کی بہار اور نغموں کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔

تازہ ترین