• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے کےموجودہ اور سابق عہدیداروں پروفیسر اعجاز فاروقی، جمیل احمد، توصیف صدیقی، شہزاد عالم، محمد رئیس، محمد یامین، جاوید احمد خان، ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، عارف وحید، الکرم اسپورٹس کے طارق حفیظ صدیقی، کامران رضوی، شہروز علوی، شیخ محمد شکیل، فراز احمد خان،کمال شیخ، اقبال بٹ، شاہ رخ خان،بابت خان اور دیگر نے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور الله تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین