• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین کے ساتھ نارواسلوک، عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکرٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور چائنیز کمپنی بلدیاتی ملازمین کے ساتھ نارواسلوک روارکھے ہوئے ہے، لیبر لاز ،بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، باربار توجہ دلانے کے باوجود سالڈ ویسٹ انتظامیہ نہ چائنیز کمپنی کوئی توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے الائنس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وکلاء پر مشتمل پینل تنخواہوں کی بلاجواز کٹوتی، بائیومیٹرک سسٹم کے باوجود سڑک پر کھڑے کرکے روزانہ موبائل فون سے خواتین ورکرز کے فوٹوز بنانے، بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی، یونین ایگریمنٹ، بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کے تحت حاصل اختیارات وسہولتیں ورکرز کو فراہم نہ کرنے کا جائزہ لیکر پٹیشن تیار کرکے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
تازہ ترین