• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جوابی کارروائی میں جمعہ کو غزہ میں حماس کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل، جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک یہودی مذہبی اسکول کو نقصان پہنچا تھا۔اسرائیلی فضائی افواج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا جیٹ طیاروں نےفوجی عمارات میں موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو اور حماس کی بحری فوج کی عمارت کے کمپاؤنڈ کو ہدف بنایا۔بتایا گیا ہے کہ یہ اُس اقدام کا حصہ تھا جس میں غزہ کی پٹی میں موجود حماس کے دہشت گردی کے ٹھکانوں کا صفایا مقصود تھا۔دونوں فریقین نے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔راکٹ حملے کے وقت سدرات کے شہر میں واقع مذہبی اسکول کے شاگرد اپنے گھروں کی جانب جا چکے تھے

تازہ ترین