• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں احتجاج رنگ لے آیا،ملزمان کی چین کو حوالگی کا قانون معطل

سنٹرل(جنگ نیوز )ہانگ کانگ انتظامیہ نے ایک ہفتے سے جاری عوامی احتجاج اور پُر تشدد مظاہروں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ملزمان کی چین حوالگی کے قانون کو معطل کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کی منتظم اعلیٰ (چیف ایگزیکٹو) کیری لام نے شدید عوامی دباؤ کے پیش نظر ایک پریس کانفرنس میں متنازع حوالگی بل کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں تقسیم کا باعث بنا۔کیری لام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس بل کی وجہ سے شہریوں کے درمیان پیدا ہونے والی تقسیم اور دوریوں کو کم کرنے کیلئے بل کو ازسر نو مرتب کرے گی اور شہریوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا بل لایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو نے امید ظاہر کی کہ بل کی معطلی سے حالات قابو میں آجائیں گے اور احتجاج کرنے والے شہری پُرامن طریقے سے منتشر ہوجائیں گے جب کہ مظاہرین بھی قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سرکاری عمارتوں کا گھیراؤ ختم کردیں گے۔

تازہ ترین