• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلافبھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ چیئرنگ کراس مال روڈ پر پر لگایا گیا. پیپلزپارٹی پنجاب کے شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کیمپ میں شریک ہوئیں. پیپلز پارٹی کی خواتیں رہنماوں میں سابق ایم این اے بیلم حسنین ، لاہور کی صدر نرگس خان ، سیکرٹری جنرل لاہور سونیا خان ، وزیرالنسا اور نور النسا نمایاں تھیں ۔کیمپ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی ،بیرسٹر عامر بھی شریک ہوئے. اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک غیر نمائندہ غیر منتخب ہے، کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن مرتضی نے کہا کہ جعلی حکمران عوام کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں. پیپلزپارٹی اس مرحلے پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔
تازہ ترین