• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کی فصل پر ٹڈی دل نے بڑا حملہ کر دیا، کاٹن جنرز فورم کا دعویٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دل نے بڑا حملہ کر دیا ہے ، ابتدائی طور پر سندھ کے بیشتر کاٹن زونز میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دل کے اس حملے سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کا یہ حملہ پنجاب تک پہنچنے کے امکانات ہیں ۔افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومتی سطح پر ابھی تک ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس سے کسان پریشان ہیں۔

تازہ ترین