• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کار فلپائن کی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ڈینیل راموس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹر فار پیس، سیکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیڈیز (سی پی ایس ڈی) کی جانب سے’’پاکستان اور فلپائن کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات: مستقبل میں تعاون کے امکانات‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میں تعینات فلپائن کے سفیر ڈینیل راموس ایسپیریٹو نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سفیر ڈینیل راموس ایسپیریٹو نے کہا کہ فلپائن کے بازار پاکستانی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لیے وسیع وسائل کی پیشکش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجرغیر ملکی زر مبادلہ کمانے کے لئے ان مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ فلپائن کے سرمایہ کار آٹوموبائل، اسٹیل کی مصنوعات، اور سیمی کنڈکٹر کی فراہمی کے لئے منافع بخش مارکیٹ تلاش کرسکتے ہیں۔ سفیر نے تجویز کیا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لئے ترتیب کے ساتھ ہمیں دونوں ممالک میں مواقع کے حوالے سے عوامی شعور میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سفیر نے اس تقریب کو منظم کرنے کے لئے سی پی ایس ڈی کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔

تازہ ترین