• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی، وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں تلاش کمیٹی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں پانچ رکنی تلاش کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا سربراہ سابق گورنر سندھ لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ اراکین میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محد قیصر، ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر حکیم عبدالحنان، اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، کموڈور (ر) سلیم اے صدیقی اور انجنیئر سید سرفراز علی شامل ہیں۔ تلاش کمیٹی وائس چانسلر کے عہدے کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز تین جولائی کو صبح ساڑھے 10بجے کرے گی۔

تازہ ترین