• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب رجسٹرار آفس قاسم آباد میں رشوت کا بازار گرم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)قاسم آباد کے رہائشی اشفاق علی تنیو نے چیئرمین نیب‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کے ملاز مین کی کرپشن اور اثاثوں کی انکوائری کرائی جائے۔وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کے افسران اور عملے نے مبینہ طور پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جب کہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ٹرانسفر فیس کی مد میں آفس کے اندر ایک اشتہار لگایا گیا تھا جس میں شہریوں کو مقرر کردہ فیس ادا کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس کے بعد رشوت لینے والے عملے نے کافی حد تک رشوت میں کمی کر دی تھی لیکن اب دوبارہ قاسم آباد سب رجسٹرار آفس کے ملازمین مبینہ طور پر سرعام رشوت وصول کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین