• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص بورڈ، میٹرک سائنس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

میرپورخاص(نامہ نگار) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا۔بورڈآفس میں چیئرمین پروفیسر برکت علی اے حیدری اور ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ماڈل اسکول میرپورخاص کے طالب علم مطیع الرحمان سیٹ نمبر 50216 نے 772نمبر لے کرپہلی ایسٹرن پبلک اسکول میرپورخاص کی طالبہ ماریہ سیٹ نمبر 52806 اور سینٹ مائیکل ہائی اسکول میرپورخاص کی طالبہ انیبہ سیٹ نمبر 52852 نے 765 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ ہائی اسکول سیرن دری میرپورخاص کی طالبہ فضاء سیٹ نمبر 61809 نے 763 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 3364 اے ون 9309 نے اے 10381نے بی 5948 نے سی 918 نے ڈی اور 5 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3739 امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اعلان کے مطابق بورڈ سے منسلک چاروں اضلاع میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے 33748 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔نتائج بورڈ کی ویپ سائٹ
www.bisemirpurkhas,com پربھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین