• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں سخت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شروع، نوپارکنگ پر 5 سے 23 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی حکومت نے سخت مخالفت کے باوجود ملک بھر میں سڑکوں پر ٹریفک قوانین کو سخت کرنے کے اعلان پرعملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ممبئی میں ان قوانین کو نافذ کردیا گیا جن پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا۔ روڈ پر گاڑی لاتے وقت اب عوام کو اپنی جیب میں بھاری رقم رکھنی ہو گی۔ نئے قوانین کا اعلان جون میں کیا گیا تھا جن کے تحت نو پارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے پرموقع پر 5ہزارروپے سے 23ہزار روپے تک جرمانہ کرنے وصول کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اتوار کے روز ممبئی کے مختلف علاقوں میں 7ہزارروپے کے آٹھ اور 11ہزارروپے کے چار چالان کئے گئے۔موقع پر رقم ادا نہ کئے جانے کی صورت میں چالان کی رقم بنک میں جمع کروانے کے لئے صرف تین دن کی مہلت دی جائے گی جبکہ تین دن گزرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سرچارج بھی وصول کیا جائے گا۔ممبئی میںفی الحال 26 مقامات پر اسکوٹر اور موٹر سائیکل کے لئے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تحت 5سو میٹر کے اندر پارکنگ کی جا سکتی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ابتدائی چالان 5؍ ہزار روپے جبکہ گاڑیوں کیلئے 15ہزارروپے سے 23؍ ہزارروپے چالان ہو گا۔ جلد ہی باقی شہروں میں بھی نئے قوانین لاگو کر دئیے جائیں گے۔

تازہ ترین