• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئرفورس نے مقبوضہ کشمیر کے تین ایئرپورٹس کا کنٹرول سنبھال لیا

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی ایئرفورس نے مقبوضہ کشمیر کے تین بڑے ایئرپورٹس کا آپریشنل کنٹرول خود سنبھال لیا ہے۔ تینوں ایئرپورٹس کے توسیعی منصوبے کے لئے 77کروڑ روپے سے زائد مختص کر دئے گئے ان ایئرپورٹس میں سری نگر ایئرپورٹ، جموں ایئرپورٹ اور لیح ایئرپورٹ شامل ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ہوابازی کی وزارت نے تینوں ایئرپورٹس کے توسیعی منصوبے کیلئے 495، 323اور 77کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔ ایئرپورٹس کی توسیع کا منصوبہ ستمبر 2022ء میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کے تحت سری نگر ایئرپورٹ پر 65ایکڑ اضافی زمین پر نیا ٹرمینل بنایا جائے گا۔ لیح ایئرپورٹ پر 11ایکڑ زمین پر بھی نیا ٹرمینل بنے گا۔ اخبار کے مطابق ان تینوں ایئرپورٹس کا آپریشنل کنٹرول بھارتی ایئرفورس کے پاس ہے۔ بھارتی ایئر فورس ایئر ٹریفک کنٹرول، لینڈنگ اور دوسرے امور کی نگرانی کر رہی ہے۔

تازہ ترین