• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کے دعویداروں نےقوم وملک کوگروی رکھ دیا،محمد حسین محنتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عملی طور پر قوم وملک کو آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے 733ارب کے نئے ٹیکس لگنے اور ہر تین ماہ بعد بجلی مہنگی کرنے کا انکشاف چیئرمین ایف بی آر کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتمادمیں لیکرقوم کو سچ بتائیں اور اپنی غلطی و نااہلی کا اعتراف کریں،انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کوبائی پاس اور جھوٹ بول کر 516ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا بتایا گیا مگر آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ نے ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی سمیت حکمرانوں کے تمام تر دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔بڑے دعووں کے پیش نظرعوام کی موجودہ حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگرتبدیلی، مہنگائی،کفایت شعاری،غریبوں کو ریلیف دینے سے لیکر ڈالر کی اڑان تک حکومت نے قوم کو مایوس اورابتک پی ٹی آئی حکومت کا ہر دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
تازہ ترین