• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کی پروازوں کیلئے دو اور طیارے فضائی بیڑے میں شامل

اسلام آباد (حنیف خالد) پاک فضائیہ کے حاضر سروس ائرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کی باگ ڈور سنبھالتے ہی قومی فضائی کمپنی کو متحرک اور موثر بنانے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جدید ترین گرائونڈ کئے گئے بوئنگ777کے دو طیاروں کی اپنی نگرانی میں مرمت و بحالی کا کام مکمل کرا لیا ہے۔ دونوں طیاروں کو 80ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچانے کے نظام میں شامل کر دیا ہے۔ گرائونڈ کئے گئے ان طیاروں میں ایک بوئنگ 777اور ایک ائربس اے 320شامل ہے۔

تازہ ترین