• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ رویے سے پریشان امریکا میں برطانوی سفیر مستعفی ہونے پر مجبور

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکی صدر کے رویے سے پریشان ہو کر امریکا میں برطانوی سفیر نے استعفے دیدیا ،ٹرمپ نے حال ہی میں ای میلز لیک ہونے کے معاملے کے بعد برطانوی سفیر کا بائیکاٹ کردیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ای میلز میں امریکی صدر کو ہدف تنقید بنانے والے برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکم نے برطانوی وزیراعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان نہ پہنچے ۔

تازہ ترین