• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کے سیکرٹری اطلاعات کی پیسکو سپرنٹنڈنگ انجینئر سے ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ق)صفدر خان باغی نے سپرنٹنڈنگ انجینئرواپڈا (پیسکو)پشاور سیمع اللہ بنگش سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے موجودہ گرمی کی شدید لہر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوںکی تکالیف کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انکے حلقہ نیابت میں سول کواٹر ،نوتھیہ ،گلبرگ فیڈرز پربجلی لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے دورانیہ ہونے کے باوجود ناروا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسامناہے اس موقع سپرنٹنڈنگ انجینئر سمیع اللہ بنگش نے سیکرٹری انفارمیشن صفدر باغی کی نشاندھی پر ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن عبد القیوم کو بجلی پول بدلنے کے احکامات صادر کیے اورانہیں یقین دلایا کہ جلد ہی انکے حلقے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طورپر حل کردیا جائے گا۔
تازہ ترین