• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم اولمپک چیمپئن ہاکی کپتان عبدالحمید حمیدی انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری سابق قومی کپتان بریگیڈیئرعبد الحمید حمیدی جمعرات کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے ، وہ پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔وہ روم اولمپکس 1960کی فاتح ہاکی ٹیم کے کپتان رہے ، انہوں نے چار اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پربھی خدمات انجام دی، ان کے چھوٹے بھائی رشید جونیئر بھی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے، مرحوم عبد الحمید حمیدی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بنوں میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری آصف باجوہ، سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، حسن سردار، حنیف خان، منطور جونیئر، منظور الحسن، شہناز شیخ، قمر ضیاء اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین