• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سےجاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ سب انسپکٹررانااکرم نے بتایاکہ ہزارہ کالونی کارہائشی خالدخان جدون مسلم آبادمیں موجودتھاکہ اسی دوران اسے موت کے گھاٹ اتاردیااورموقع سے فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتول ڈھوک نجوکے رہائشی زرخان کے بھائی جاویدخان کے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پرتھا۔ دریں اثناء ٹرین کی زدمیں آکر17سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات ڈھوک چراغ دین کے قریب ریلوے ٹریک پرٹرین کی ٹکرلگنے سے جامعہ اسلامیہ کشمیرروڈ کاطالب علم احسان اللہ جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین