• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔جس میں مشینوں کے ذریعے دودھ، پانی، بیوریجز، اور مصالحہ جات کے علاوہ دیگر غذائی اشیاء کے ٹیسٹ کیے جا ئینگے ۔ڈائریکٹرجنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر) بشیر احمد نے کہا ہے کہ مشینیں دودھ میں ملاوٹ اور جراثیم زدہ پانی کی جانچ اور موقع پر نشاندہی میں معاون ثابت ہونگی ۔اور دودھ سمیت مختلف اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کا ادراک ممکن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ متعدد اشیاء خوردنوش میں مختلف طریقوں سے ملاوٹ کی جاتی ہے جن پر اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم تحقیقاتی کام کر رہی ہے اور بہت جلد ملاوٹ کے سدباب کے طریقے معلوم کر کے عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہرو دیگر علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہوتاہے دودھ کا خالص ہونا ہی اسے متوازن غذاء بناتا ہے اور اگر اس میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کی جائے تو نہ صرف یہ اپنی افادیت کھو دیتا ہے بلکہ اس سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈی جی بلو چستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ان کی ٹیم پوری طرح ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک ہے اور عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسایک بروئے کار لائے جائینگے ۔
تازہ ترین