• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد اوربھائی نے ملک کیلئے شہادت نوش کی‘ نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ والد نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید اور بھائی میر اکمل خان رئیسانی شہید نے ملک کی خاطر قربانیاں دیںان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی پاکستان کی سلامتی کیلئے مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں ملک دشمن قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتےوطن کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے ملک دشمن قوتیں بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتی اس لیے وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرناچاہتے ہیں جوقابل مذمت ہے نوابزادہ سراج رئیسانی نے بلوچستان اور پاکستان کی خاطر دشمنوںکا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا کچھ قوتیں سازش کے تحت حالات خراب کر کے اپنے عزائم کو تقویت دینا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے بلوچستان کے لوگ وطن سے محبت کرنے والے ہیں۔
تازہ ترین