• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری روایات برقرار رکھنے کی سزا دی جارہی ہے، اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں شہدائے کچلاک 12جولائی شہید ملک قاسم خان مہترزئی ،شہید ملک محبت خان مہترزئی اور دیگر شہداء کو ان کی 7ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دن دشمنوں کے بزدلانہ عمل نے ثابت کر دیا کہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،بیان میں کہا گیا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو پشتونوں کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اور پشتونوں کی بقاء کی جنگ میں صف اول کاکردارادا کررہی ہے ،پشتونخوا اولس کی محافظ جماعت کی حیثیت سے عوامی نیشنل پارٹی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوچکی ہے ،بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں جیسے ناروا عمل سے پارٹی کو اپنے سیاسی ونظریاتی پروگرام سے ہٹایا نہیں جاسکتا اور اے این پی دشمن کے پرخار راستوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے اور اپنی سیاسی ونظریاتی سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کیلئے جانوں کے نذرانے تک پیش کرنے کیلئے تیار ہے لیکن پشتونخوا وطن پر آنچ نہیں آنے دیگی ،بیان میں کہا گیا کہ اے این پی کوملک میں جمہوری اصول اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کی سزا دی جارہی ہے۔ شہید سرتاج خان ودیگر شہداء اس عمل کی کڑ ی ہے لیکن اے این پی کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا ۔
تازہ ترین