• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے تبادلے، ٹیچرز کی کمی سے کئی سکول بند ہونےکاخدشہ

لاہور(خبر نگار)سکول اساتذہ کے تبادلے کی صورت میں اساتذہ کی کمی سے سکول بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ پنجاب کے اکثر پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں ایک یا دو ہی ٹیچر تعینات ہیں ۔ تبادلوں کی صورت میں وہ سکول متاثر ہونگے جہاں صرف ایک یا دو ٹیچر تعینات ہیں ۔ ایک یا دو اساتذہ والے سکولوں سے اساتذہ کے تبادلوں کی صورت میں مذکورہ سکول بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کاکہنا ہے کہ متوقع صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر تمام اضلاع کے سی ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر کسی سکول میں تبادلوں کی صورت میں کوئی ٹیچر موجود نہیں ہوتا تو متبادل انتظامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین