• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو ہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری کے کروڑوں مداح ہیں تاہم چین میں ایک دیوانہ ایسا بھی ہے جس نے حقیقی دنیا کی مونو موٹرسائیکل بنا ڈالی۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں ایک نوجوان سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری میں استعمال ہونے والی مونو  موٹر سائیکل سے ملتی چلتی ایک پہیے والی  موٹر سائیکل سڑک پر دوڑا رہا ہے۔

جی ہاں، چین کے صوبے Hebeiکے شہر Qian'anسے تعلق رکھنے والے Lei Yuanنامی شخص نے  ایک پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کی ہے  جو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بس موٹر سائیکل میں خامی یہ ہے کہ اسے  روکنے کیلئے اس میں بریک نہیں اور یہ کام اسے پیروں سے کرنا پڑتا ہے۔

  نوجوان کی اس مونو موٹرسائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اس کے شوق و لگن کو بیحد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین