• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگادیا


کتے اپنی وفاداری کے حوالے سے بیحد مشہور ہیں جو اپنے مالک کا ہر کام میں ساتھ دیتے ہیں لیکن جناب یہی کتے بیحد بہادر بھی ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جس نے مالک کے گھر میں گھستے ریچھ کو بھگا دیا۔

جی ہاں، ڈوگی میاں کی بہادری امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک گھر میں دیکھی گئی جب ایک ریچھ گھر کے گارڈن میں گھس گیا اور تھوڑ پھوڑ کرنے لگا، بس پھر کیا تھا وفادار اور بہادر کتے نے بروقت انٹری دی اور ریچھ کو گارڈن سے بھگا دیا۔

ڈوگی میاں کی بہادری کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین