• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسم کی خراب صورتحال اور موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے کے کئی حادثات پیش آتے ہیں جس میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

یونان میں گذشتہ دنوں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران بجلی گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ یونان کے علاقے Evosmosمیں اس وقت پیش آیا جب طوفانی بارش کے دوران اچانک آسمان پر تیز بجلی کڑکی اور ایک عمارت پر  گری۔

رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے سے عمارت کی چھت پر دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

واضح رہے گذشتہ دنوں یونان کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین