• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی، 100 انڈیکس 14پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، حکومتی مالیاتی اداروں سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کے باعث منگل کواتارچڑھائو کے بعدمحدودتیزی ،100انڈیکس میں 14پوائنٹس کا اضافہ تاہم سرمایہ کاری مالیت 8ارب 87کروڑ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 100.49 فیصدزائدجبکہ 47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام 100انڈیکس 13.67پوائنٹس اضافے سے 32972.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کو مجموعی طورپر 316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 87کروڑ 37لاکھ 56ہزار 685 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 66کھرب 81ارب 24کروڑ 2لاکھ 82ہزار 920روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 13کروڑ 87لاکھ 26ہزار 280شیئرز کا کاروبار ہوا،جوپیرکی نسبت 6کروڑ 95لاکھ 34ہزار 430 شیئرز زائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آرکر وماپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 15.00روپے اضافے سے 480.00روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈکے حصص کی قیمت 14.85روپے اضافے سے 469.85روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 49.50روپے کمی سے 2000.00روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین